Friday, October 7, 2022

وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا کام مکمل

وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا کام مکمل
اسلام آباد(92نیوز)الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں  شروع کردی ہیں تمام حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں  شروع کردی ہیں تمام حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کا تقرر بھی کردیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹفیکیشن   بھی جاری کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق  بلدیاتی انتخابات کے لیے 13 ریٹرننگ افسران  اور26 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران بلدیاتی انتخابات کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات کا شیڈول 18 جون کو جاری کیا جائے گا۔