Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وفاقی دارالحکومت میں ایک بار پھر ساون لوٹ آیا

وفاقی دارالحکومت میں ایک بار پھر ساون لوٹ آیا
August 30, 2015
اسلام آباد(92نیوز)جاتا ساون پھر لوٹ آیا ،راولپنڈی اور اسلام آباد پر دن بھر بادلوں کی چادر تنی رہی  حسین شہر کے حسین نظاروں میں  جڑواں شہروں میں دن چڑھا تو تیز آندھی چلی اور کالے گھنگھور بادلوں نے جیسے کالی زلفیں کھول دیں ۔ جتنا پانی بادلوں میں بھرا تھا وہ دن بھر ننھی ننھی بوندیں بن کر ٹپ ٹپ برستا رہا  یوں لگتا ہے ساون جیسے سبزے سے الوداعی ملاقات کرنے آیا ہو۔ تفصیلات کےمطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں مالاکنڈ،پشاور،راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر  میں کہیں کہیں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے ، جبکہ لاہور، فیصل آباد اور گلگت بلتستان میں یہ بارش گرج چمک کے ساتھ ہوسکتی ہے۔ ابر کرم کا یہ سلسلہ ستمبر کے پہلے دو ہفتوں تک جاری رہے گا، مگر سندھ اور بلوچستان میں موسم خشک رہے گا۔