Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وفاقی دارالحکومت میں آج کے بعد کوئی دھرنا نہیں ہو گا: چودھری نثار

وفاقی دارالحکومت میں آج کے بعد کوئی دھرنا نہیں ہو گا: چودھری نثار
March 30, 2016
اسلام آباد (92نیوز) چودھری نثار نے کہا ہے کہ دھرنا مظاہرین کے خلاف آپریشن کا فیصلہ ہو چکا تھا جو آج شام 5بجے تک کیا جانا تھا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ باعزت علماءکرام کی مداخلت کے بعد معاملہ حل ہو گیا۔ ڈیڈ لائن کے آخری وقت میں باعزت افراد نے اہم کردار ادا کیا۔ مذاکرات میں کچھ شخصیات پس پردہ بھی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں آج کے بعد کوئی دھرنا نہیں ہوگا۔ ریڈ زون سے متعلق وزارت داخلہ کی تجویزکابینہ کو بھی بھیجی جائے گی۔ اسلام آباد، راولپنڈی میں ایک ہزار ستر افراد کو گرفتار کیا ہے۔ بے گناہوں کو تحقیقات کے بعد چھوڑ دیا جائے گا۔ چودھری نثار کا کہنا تھا مخصوص لوگوں نے توڑ پھوڑ کی، لاکھوں روپے کے سکیورٹی کیمرے توڑے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ لاہور سے لے کر اٹک تک جس نے بھی قانون توڑا اس کے لیے کوئی معافی نہیں۔ جن لوگوں نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا انہیں چھوڑ دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مظاہرین سے کوئی تحریری معاہدہ نہیں کیا ہے۔