Tuesday, November 29, 2022

وفاقی حکومت گونگی ،بہری اور اندھی ہوچکی ہے : لطیف کھوسہ

وفاقی حکومت گونگی ،بہری اور اندھی ہوچکی ہے : لطیف کھوسہ
کراچی (92نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ  کا کہنا  ہے کہ وفاقی حکومت گونگی، بہری اور اندھی ہو چکی ہے۔ کرپشن کے خلاف  پیپلز پارٹی  ہرحد تک جائیگی تحریک انصاف کے کنٹینر پر بلاول بھٹو کی ہدایت پر گیا ۔ تفصیلات کےمطابق  سینئر وکیل سردار لطیف کھوسہ سندھ ہائی کورٹ آئے تو تھے ماڈل  گرل  ایان علی کا مقدمہ لڑنے لیکن وفاقی حکومت پر ایک بار پھر برس پڑے کہنے لگے وہ نہیں جانتے  ایان علی کا نام ای۔سی۔ایل میں کیوں ڈالا گیا ؟ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت گونگی  ، بہری اور اندھی ہو چکی ہے ۔ سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ وہ  تحریک انصاف کے کنٹینر پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی ہدایت پر گئے پیپلز پارٹی نے  نواز شریف کی حکومت کو بہت وقت دیا ، بس اب بہت ہو چکا ، اب مزید وقت نہیں دیں گے۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ  عوام کو مزید بیوقوف نہ بنایا جائے حکومت احتساب سےبچ  نہیں سکتی سانحہ ماڈل ٹاون بدترین واقعہ تھا۔