Monday, October 3, 2022

وفاقی حکومت کو نوازشریف کو ڈی پورٹ کرانے کیلئے خط لکھنے کا قانونی اختیار نہیں ، شہباز شریف

وفاقی حکومت کو نوازشریف کو ڈی پورٹ کرانے کیلئے خط لکھنے کا قانونی اختیار نہیں ، شہباز شریف
 لندن (92 نیوز) شہباز شریف نے نوازشریف کو ڈی پورٹ کرانے کے حوالے سے خط لکھنے کے حکومتی اقدام کی مذمت کر دی اور کہا وفاقی حکومت کو خط لکھنے کا کوئی قانونی اختیار نہیں۔ اپنے بیان میں شہبازشریف نے کہا حکومتی جلدبازی مجرمانہ اور مذموم ارادوں کو عیاں کرتی ہے۔ عمران خان سیاسی انتقام اور ذاتی دشمنی میں اوچھی حرکتیں کر رہے ہیں۔ حکومتی  اقدام کےخلاف عدالت سے رجوع کریں گے ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا حکومت نواز شریف کے پیچھے پڑی ہے۔ 100 خط لکھ لیں۔ کوئی فرق نہیں پڑتا۔ لیگی رہنماؤں نے برطانیہ کو خط لکھنے کے حکومتی اقدام کو نواز شریف کے علاج میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش  اور انہیں قتل کرنے کے مترادف  قرار دیا ہے ۔