Friday, October 15, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وفاقی حکومت کو بھارتی دوستی کا بخار، اوگرا کے افسر تربیت لینے بھارت جائینگے

وفاقی حکومت کو بھارتی دوستی کا بخار، اوگرا کے افسر تربیت لینے بھارت جائینگے
October 13, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) بھارت تو پاکستان دشمنی میں تمام حدیں پار کر گیا لیکن وفاقی حکومت کو اب بھی بھارتی دوستی کا بخار چڑھا ہے۔ اب اوگرا کے افسر بھی تربیت کے لیے بھارت جائیں گے۔ بھارت جو پاکستان دشمنی میں ہر حد پار کر گیا۔ آبی جارحیت ہو، سرحدی دہشت گردی یا سمجھوتہ ایکسپریس کی بندش سے عوام کو رابطے سے روکنے کی سازش ہو بھارت کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔ یہاں تک کہ پاکستان سے کبوتر بھی سرحد پار کر جائے تو وہ بھی مشکوک ٹھہرتا ہے۔ ایسے ماحول میں بھارت نے دعوت دی تو اوگرا نے اپنے افسر بھارت میں تربیت حاصل کرنے کے لیے تیار کر دیئے۔ نائنٹی ٹو نیوز کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق اوگرا کے افسر بھارت کے شہر حیدر آباد میں آئندہ ماہ دو دن کی انتظامی تربیت لیں گے۔ اس سلسلے میں اوگرا نے تمام شعبوں سے سٹاف اور افسروں کی نامزدگیاں طلب کر لی ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔