وفاقی حکومت کا 6 لاکھ افراد کو روزگار دینے کا فیصلہ

اسلام آباد ( 92 نیوز) کورونا کی صورتحال میں روزگار کا ایک اور بڑا منصوبہ تیار ، وفاقی حکومت کا 6 لاکھ افراد کو روزگار دینے کا فیصلہ کرلیا۔
عمران خان نے وزیر اعظم گرین نگہبان پروگرام کی منظوری دے دی ، گرین نگہبان منصوبہ بیک وقت چاروں صوبوں میں شروع کیا جائے گا۔
اس سال دسمبر تک 2 لاکھ نوکریاں فراہم کی جائیں گی ،جنگلات، نرسریز اور پارکس میں گرین نگہبان کی خدمات لی جائیں گی۔