Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وفاقی حکومت کا ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کیلئے 28گولیوں کی قیمت 5862 روپے مقررکرنیکا فیصلہ

وفاقی حکومت کا ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کیلئے 28گولیوں کی قیمت 5862 روپے مقررکرنیکا فیصلہ
February 8, 2016
اسلام آباد(92نیوز)ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے لیے اچھی خبر ہے  نائنٹی ٹو نیوز نے ہیپاٹائٹس کی گولیوں کی قیمت کا معاملہ اٹھایا تو مریضوں کی سنی گئی، حکومت نے گولیاں اصل قیمت سے 800 گنا سستی تیار کرانے کا فیصلہ کرلیا،نئی قیمت 5 ہزار 862 مقرر کرنے کی سمری تیار کرلی گئی۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت نے ہیپاٹائٹس کی گولیوں کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ کرہی لیا، 28 گولیوں کی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار سے کم کرکے 5 ہزار 862 روپے مقرر کردی گئی وزارت قومی صحت نے دوا کی نئی قیمت مقرر کرنے کی سمری وزارت قانون کو بھجوادی ہےنئی قمیتوں کا نوٹیفیکیشن  رواں ہفتے جاری ہوگا۔ وفاقی حکومت کے فیصلے سے ہپپاٹائٹس سی کے کروڑوں مریضوں کی  سستی دوا تک رسائی ممکن ہوگی ، اس سے وزارت قومی صحت ،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور دوا سازکمنیاں ملی بھگت سے 28 گولیوں کی قیمت 26 ہزار روپے مقرر کرنے پر تلی ہوئی تھیں، تاہم 92 نیوز کی جانب سے معاملہ اٹھانے پر حکومت کم سے کم قیمت مقرر کرنے پر مجبور ہوئی۔ واضح رہے کہ ہیپاٹائٹس کے مریض کو گولیوں کا تین ماہ کا کورس مکمل کرنا پڑتا ہے۔