Thursday, October 6, 2022

عالیہ رشید پنشن مراعات کیس ، سپریم کورٹ کا وفاق پر اظہار برہمی

عالیہ رشید پنشن مراعات کیس ، سپریم کورٹ کا وفاق پر اظہار برہمی

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ میں سابق ڈی جی نیب عالیہ رشید پنشن مراعات کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت میں وفاقی حکومت کی جانب سے جواب داخل نہ ہونے پر سپریم کورٹ برہم ہو گئی۔
جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا حکومت کے کمپیوٹرمیں انک نہیں کہ تحریری جواب تیار کر سکیں۔ حکومت کے پاس کاغذ اور پرنٹر نہیں ہیں تو چندہ اکٹھا کر دیتے ہیں۔ حکومت سے پنشن کے چھوٹے سے ایشو پر جواب مانگا تھا۔