Friday, September 13, 2024

وفاقی حکومت کا عیدالاضحی پر تین چھٹیاں دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا عیدالاضحی پر تین چھٹیاں دینے کا فیصلہ
July 13, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے عیدالاضحی پر تین چھٹیاں دینے کا فیصلہ کر لیا۔

بیس، اکیس اور بائیس جولائی کو عید قرباں کے موقع پر سرکاری تعطیلات ہوں گی۔ وزیراعظم آفس کے ذرائع کے مطابق عید پر صرف تین سرکاری چھٹیوں کی سمری منظوی دی گئی ہے۔ 3 تعطیلات کی صورت میں ملازمین کو عید کے تیسرے روز دفتروں میں آنا پڑے گا۔

ادھر عیدالاضحی پر کورونا کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر این سی او سی نے ہائی رسک سیکٹرز کے لیے خصوصی اقدامات کا اعلان کر دیا۔ این سی اوسی نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث تمام صوبوں کو ایس او پیز پر سختی سےعمل درآمد کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔ ماسک کا استعمال، سماجی فاصلے اور حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کیے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔ مویشی منڈیوں اور عید الاضحیٰ سے متعلق ایس او پیز کے نفاذ کیلئے بھی احکامات جاری کر دئیے گئے۔

گلگت بلتستان،آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ جانے والے سیاحوں کی ہوٹل بکنگ کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار دیدی گئی،، ہوٹلوں میں داخلے پر ویکسین سرٹیفیکیٹ کی تصدیق کیلئے طریقہ کار کا بھی اجراء کردیا گیا۔

ریسٹورنٹس، جم، سینما اور شادی ہالز کی انتظامیہ اور آنے والے افراد کیلئے بھی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی۔ بس اڈوں ، ریلوے اسٹیشن ، اندرون اور بیرون شہر چلنے والی ٹرانسپورٹ، مساجد اور بازاروں کیلئے پہلے سے ہی جاری ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے افراد اور ادارے کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔