Monday, December 5, 2022

وفاقی حکومت نے یوم عاشور پر 68اضلاع میں موبائل فون کی بندش کی منظوری دیدی

وفاقی حکومت نے یوم عاشور پر 68اضلاع میں موبائل فون کی بندش کی منظوری دیدی
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی حکومت نے 10محرم الحرام کو 68اضلاع میں موبائل فون بند کرنے کی منظوری دیدی جس میں  پنجاب کے 34، سندھ کے 8، خیبرپختونخوا کے 15، بلوچستان کے 3اضلاع شامل ہیں جبکہ  آزادکشمیر کے 7اضلاع اور گلگت میں بھی موبائل فون سروس بند رہے گی،دوسری طرف سندھ میں 9محرم الحرام کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت نے دس محرم الحرام پر اڑسٹھ اضلاع میں موبائل فون بند کرنے کی منظوری دے دی،پنجاب کے چونتیس، سندھ کے آٹھ، خیبرپختونخوا کے پندرہ، بلوچستان کے تین اضلاع شامل ہیں ۔ وفاقی حکومت نے  آزاد  کشمیر کے سات اضلاع اور گلگت میں بھی سروس بندکرنے کی منظوری دی ہے جبکہ سندھ میں نو محرم کو عام تعطیل کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے۔