Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وفاقی حکومت نے نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل بنا دی

وفاقی حکومت نے نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل بنا دی
June 18, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل بنا دی۔ وزیراعظم عمران خان نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کے سربراہ اور آرمی چیف رکن ہوں گے۔ قومی ترقیاتی کونسل 13 ارکان پر مشتمل ہو گی۔ ممبران میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت وزیر خارجہ، مشیر خزانہ، وزیر منصوبہ بندی، مشیر تجارت، وزیراعظم کے سیکرٹری و ایڈیشنل سیکرٹری، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری منصوبہ بندی اور سیکرٹری خزانہ شامل ہیں۔ این ڈی سی اجلاس میں وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ، وزراء اور دیگر کو شرکت کے لیے بوقت ضرورت دعوت دی جائے گی۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل قومی ترقی کے لیے پالیسیاں اور حکمت عملی تشکیل دے گی جب کہ کونسل قومی اور علاقائی تعاون کے لیے گائیڈ لائنز دے گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔