Saturday, October 1, 2022

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے ہاوس رینٹ الاونس میں اضافہ کردیا

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے ہاوس رینٹ الاونس میں اضافہ کردیا
لاہور (92نیوز) حکومت نے وفاقی بجٹ دوہزار پندرہ اور سولہ میں سرکاری ملازمین کے ہاوس رینٹ الاونس میں اضافہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ میں ہاوس رینٹ الاونس میں اضافے کے بعد سکیل ایک کا ہاوس رینٹ ایک ہزار تین سو سینتیس سے بڑھ کر تین ہزار دو سو چالیس ہو جائے گا۔ سکیل دو کا ہاوس رینٹ تیرہ سو چھیاسٹھ سے بڑھ کر تین ہزار تین سو تیس روپے ہوجائے گا جبکہ سکیل تین کا ہاوس رینٹ ایک ہزار چار سو تیرہ سے بڑھ کر تین ہزار چار سو بیس ہوجائے گا۔ سکیل چار کا ہاوس رینٹ ایک ہزار چار سو اٹھاون سے پینتیس سو دس جبکہ سکیل پانچ کا ہاوس رینٹ پندرہ سو تین سے بڑھ کر چھتیس سو پینتالیس ہوجائے گا۔ سکیل چھ کا ہاوس رینٹ پندرہ سو چوالیس سے بڑھ کر سینتیس سو اسی جبکہ سکیل سات کا ہاوس رینٹ پندرہ سو نواسی سے بڑھ کر تین ہزار نو سو پندرہ روپے ہوجائے گا۔ سکیل آٹھ ایک ہزار چھ سو انچاس سے چار ہزار پچاس جبکہ سکیل نو کا ہاوس رینٹ ایک ہزار سات سو انیس سے بڑھ کر چار ہزار ایک سو پچاسی روپے ہوجائے گا۔ سکیل دس کا ہاوس رینٹ سترہ سو اسی سے تینتالیس سو بیس جبکہ سکیل گیارہ کا ہاوس رینٹ اٹھارہ سو چوون سے بڑھ کر پینتالیس سو ہو جائے گا۔ سکیل بارہ کا انیس سو ساٹھ سے سینتالیس سو پچیس اور سکیل تیرہ کا ہاوس رینٹ دوہزار نوے سے بڑھ کر پانچ ہزار پچاسی روپے ہو جائے گا۔ سکیل چودہ بائیس سو چودہ سے چوون سو، سکیل پندرہ کا تیئس سو انچاس سے چھ ہزار پچھتر جبکہ سکیل سولہ کا ہاوس رینٹ ستائیس سو ستائیس سے بڑھ کر چھے ہزار سات سو پچاس ہو جائے گا۔ سکیل سترہ کا ہاوس رینٹ چار ہزار چار سو تینتیس سے دس ہزار آٹھ سو روپے جبکہ سکیل اٹھارہ کا ہاوس رینٹ پانچ ہزار آٹھ سو دس سے بڑھ کر تیرہ ہزار پانچ سو روپے ہوجائے گا۔ سکیل انیس آٹھ ہزار آٹھ سو چھپن سے بیس ہزار نو سو پچیس، سکیل بیس دس ہزار پانچ سو پانچ سے چوبیس ہزار تین سو، سکیل اکیس گیارہ ہزار چھ سو چھیالیس سے ستائیس ہزار جبکہ سکیل بائیس کا ہاوس رینٹ بارہ ہزار چار سو چھپن سے بڑھ کر انتیس ہزار پچیس روپے ہو جائے گا۔