وفاقی حکومت نے بلوچستان کو سندھ سے ملانے والی شاہراہ کی تعمیر ومرمت کا کام تیز کر دیا
کوئٹہ (92 نیوز) وفاقی حکومت نے بلوچستان کو سندھ سے ملانے والی 183 کلومیٹر شاہراہ کی تعمیر ومرمت کا کام تیز کر دیا۔
ایم ایٹ قومی شاہراہ کے تعمیراتی کام کی تکمیل سے تجارتی وسفری سہولیات میں آسانی ہو گی۔ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر این ایچ اے ساوتھ زون دشوار گزار راستوں پر قومی شاہراہ کی تعمیر ومرمت میں مصروف ہے۔ ونگو کے پہاڑی علاقوں سے گزرنے والی ایم 8 شاہراہ کے 15 کلو میٹر ٹریک پر ہیوی مشینری کے ذریعے کام کیا جارہا ہے۔ ایم-8 قومی شاہراہ بلوچستان کے دشوار راستوں ، پہاڑی سلسلے سے گزرتی ہے۔ خضدار سے شہداد کوٹ 133 کلومیٹر ایم -8 شاہراہ پر ترقیاتی کام چند ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔ ایم-8 سندھ بلوچستان شاہراہ کی تعمیر ومرمت پر لاگت کا تخمینہ 400 ملین روپے ہے۔ ایم -8 شاہراہ پر سیلاب سے متاثرہ جھل مگسی ، باریجہ ، کھوڑی ، بھلوک سیکشن پر مرمت کا کام جاری ہے۔