Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وفاقی حکومت نے امن و امان کے نام پر آمرانہ ذہنیت کے ساتھ سندھ پر چڑھائی کر دی : آصف زرداری

وفاقی حکومت نے امن و امان کے نام پر آمرانہ ذہنیت کے ساتھ سندھ پر چڑھائی کر دی : آصف زرداری
December 26, 2015
لاہور(92نیوز)سابق صدر مملکت شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے نوازسرکار کے خلاف مزاحمت کا اعلان کر دیا کہتے ہیں کہ وفاقی حکومت نے امن و امان کے نام پر آمرانہ ذہنیت کے ساتھ سندھ پر چڑھائی کر دی ہے آئینی اصولوں کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے تاہم پیپلز پارٹی آئین پامال نہیں ہونے دے گی۔ تفصیلات کےمطابق بینظیر بھٹو کی آٹھویں برسی کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں آصف زرداری نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے آئینی، جمہوری اور انسانی حقوق کے لیے قربانی دی وہ ان تمام لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے جمہوریت کے لیے جام شہادت نوش کیا۔ ان شہداءکی قربانیوں کی ہی وجہ سے دہشت گرد اپنے منصوبوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ آصف زرداری نے دہشت گردی کے خلاف اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی انتہا پسندوں کو ملک تباہ کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ عسکریت اور انتہاپسند مذہب کے نام پر ریاست پر قبضہ کر کے خودساختہ خلافت قائم کرنا چاہتے ہیں۔ ان انتہا پسندوں کا ایجنڈا عراق کی داعش، کینیا کے الشباب اور نائیجیریا کے بوکو حرام سے مختلف نہیں۔ ان شدت پسندوں کے اس منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کارکنوں اور عوام کی مدد سے آئین کو سربلند رکھے گی۔