Tuesday, April 30, 2024

وفاقی حکومت نے اسلام آباد ،گلگت بلتستان ،آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز سے سرکاری اسپتالوں کیلئے زمین مختص کرنے کیلئے خط لکھ دیا

وفاقی حکومت نے اسلام آباد ،گلگت بلتستان ،آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز سے سرکاری اسپتالوں کیلئے زمین مختص کرنے کیلئے خط لکھ دیا
September 10, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی حکومت نے اسلام  آباد ، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکریٹریز کو سرکاری اسپتالوں  کے لئے زمین مختص کرنے کے لئے خط لکھ دیا ہے ملک  بھر میں  بننے والے چھیالیس نئے اسپتال  ڈیڑھ سال کی مدت میں تعمیر ہوں گے اور اس کے  اخراجات وفاق اٹھائے گا ۔ تفصیلات کےمطابق  وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر ملک کے مختلف اضلاع میں   46 اسپتال تعمیر کیے جائیں گے۔  پنجاب میں 500 بستروں پر  مشتمل    اسپتال راجن پور، جھنگ، بھکر، صادق آباد اور راولپنڈی کے اضلاع میں تعمیر کیے جائیں گے، 250 بستروں کے  اسپتال بورے والا،ا حمد پور شرقیہ، کوٹ ادو، تونسہ، ساہیوال ، پسرور اور لیہ میں تعمیر کیے جائیں گے۔ سندھ میں 500 بستروں کے اسپتال جیکب آباد، میر پور خاص، بدین میں جبکہ 250 بیڈز پر مشتمل  ہاسپٹلز  اسلام کوٹ اور نوشہرہ فیروز میں  تعمیر ہونگے، خیبر پختو نخوا میں 500 بستروں کے اسپتال ہری پور اور چارسدہ  جبکہ ڈھائی سو بستروں کے اسپتال بٹ گرام ، ہنگو   اور  چترال کے علاوہ فاٹا   میں  بھی  بنائے جائیں گے۔ بلوچستان   کے صوبائی دارالحکومت   کوئٹہ میں پانچ سو جبکہ  250 بستروں کے  اسپتال 4 اضلاع اور 4 ہی اضلاع میں 100 بستروں کے اسپتال بنائے جائیں گے۔ گلگت  بلتستان میں تین  ڈھائی سو    اور ایک 50 بستروں کا اسپتال بنے گا۔ آزادکشمیر میں 250 بستروں کا ایک، 100 بستروں کے 3 اور 50 بستروں کاا یک اسپتال بنایا جائے گا۔ جن کے لئے زمین متعلقہ حکومتیں فراہم کریں گی  ۔