Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وفاقی حکومت نے اسلام آباد مظاہرین کیخلاف آپریشن کا فیصلہ کر لیا

وفاقی حکومت نے اسلام آباد مظاہرین کیخلاف آپریشن کا فیصلہ کر لیا
March 29, 2016
اسلام آباد (92نیوز) حکومت نے ڈی چوک مظاہرین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ رات کسی بھی وقت آپریشن متوقع ہے جس میں ایف سی ‘رینجرز اورپولیس اہلکار حصہ لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت سکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراءچوہدری نثار علی خان‘ اسحا ق ڈار ،پرویز رشید ،خواجہ سعد رفیق، جنرل ریٹائرڈ قادر بلوچ‘ مشاہد اللہ خان‘ عرفان صدیقی‘ ڈاکٹر آصف کرمانی نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے ریڈ زون کی صورتحال پر بریفنگ دی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین کے خلاف مرتب کی گئی رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی چوک مظاہرین کے خلاف آپریشن کیا جائے تاکہ حکومتی رٹ کو قائم کیا جا سکے۔ اس حوالے سے طے کیا گیا کہ مظاہرین کے خلاف آپریشن کی قیادت ایس ایس پی آپریشن ساجد کیانی کریں گے۔ آپریشن میں ایف سی‘ رینجرز اسلام آباد اور راولپنڈی پولیس کے 7 ہزار اہلکار حصہ لیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے شرکاءکی اکثریت نے رائے دی کہ حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ان سے کسی قسم کے مذاکرات نہ کئے جائیں کیونکہ مظاہرین نے میٹرو بس اسٹیشن میں توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جس کی وجہ سے شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے اس لئے ضروری ہے کہ مظاہرین کو ریڈ زون سے نکالنے کے لیے حکومتی مشنری حرکت میں آئے اور انتشار پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔