Friday, September 20, 2024

وفاقی حکومت نے ادویات مہنگی کرنیوالی بارہ کمپنیوں کا ریکارڈ حاصل کر لیا، 10 سے ساڑھے سات سو فیصد تک اضافے کا انکشاف

وفاقی حکومت نے ادویات مہنگی کرنیوالی بارہ کمپنیوں کا ریکارڈ حاصل کر لیا، 10 سے ساڑھے سات سو فیصد تک اضافے کا انکشاف
March 5, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وفاقی حکومت نے ادویات مہنگی کرنے والی بارہ کمپنیوں کا ریکارڈ حاصل کر لیا۔ ریکارڈ میں انکشاف ہوا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں 10 فیصد سے لے کر ساڑھے سات سو فیصد تک اضافہ ہوا۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی حکام نے 12 دواساز فیکٹریوں کے دورے کر کے ادویات مہنگی کرنے کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ کمپنیوں کا ادویات کا سٹاک، ترسیل اور فروخت کا ریکارڈ بھی لے لیا گیا۔ ادویات کی مینوفیکچرنگ اور نئی قیمتوں کی تاریخ کے ثبوت بھی لے لیے گئے ہیں۔ ریکارڈ میں انکشاف ہوا ہے کہ ادویہ ساز اداوں نے 10 فیصد سے ساڑھے 700 فیصد ادویات مہنگی کیں۔ کئی کمپنیاں غیریقنی صورتحال اور خبروں کے خوف سے نئی قیمت لکھنے سے گریزاں ہیں جبکہ کئی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی درآمدی ادویات پر نئی قیمتیں تاحال درج نہیں کی جا سکیں۔ ریکارڈ کے مطابق ساڑھے سات سو فیصد قیمت بڑھانے والی دوا ساز کمپنی بھی غیرملکی ہے۔ بارہ کمپنیوں نے قیمتیں بڑھا کر اب تک کروڑوں کا منافع حاصل کر لیا ہے۔ اہم ریکارڈ اور ثبوتوں پر مشتمل رپورٹ آئندہ ہفتئے وزیراعظم اور وزیر قومی صحت کو بھجوائی جائے گی۔