Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  وفاقی حکومت عوام کے دکھ درد میں شریک ہوتی ہےتو عمران خان دکھی ہوجاتے ہیں  : پرویز رشید

   وفاقی حکومت عوام کے دکھ درد میں شریک ہوتی ہےتو عمران خان دکھی ہوجاتے ہیں  : پرویز رشید
September 1, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے جب بھی وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دیتی ہے تو عمران خان دکھی ہو جاتے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں اُن کا مزیدکہنا تھا کہ وفاقی حکوت عوام کے دکھ درد میں شامل ہوتی ہے کے پی کے حکومت کی طرح کینٹینر پر چڑھ کر ناچتی نہیں ہے، پٹرول کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف ملے گا ۔ ان کا  کہنا تھا کہ جب وفاقی حکومت کے کسی اقدام سے عوام کو ریلیف ملتا ہے تو عمران خان صاحب دکھی کیوں ہو جاتے ہیں۔