Tuesday, April 30, 2024

وفاقی حکومت عالمی دباؤ کے سامنے جھک گئی ، بلاول بھٹو

وفاقی حکومت عالمی دباؤ کے سامنے جھک گئی ، بلاول بھٹو
May 11, 2019
اسلام آباد (92 نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے  حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران وفاقی حکومت عالمی دباؤ کے سامنے جھک گئی ہے ۔ آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکیج معیشت کو مشکلات سے نکال پائے گا یا نہیں، وفاقی حکومت اپوزیشن کے نشانے پر ضرور آگئی،بلاول بھٹو نے کہا حکمرانوں کی کمزوری کی وجہ سے عوام مہنگے گیس کے بل پھر رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا جس نے ملک آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا اسے کیسے وزیراعظم مان لیں،جو عوام کے ساتھ جھوٹ بولے اسے کیسے وزیراعظم مان لیں۔ احسن اقبال نے ٹوئٹرپیغام میں کہا حکومت چلانا انتہائی سخت کام ہے،یہ پکنک نہیں خان صاحب،آپ کو حکومت چلانا آسان لگتا ہے کیونکہ آپ صرف پروٹوکول اور دورے انجوائے کر رہے ہیں،مشکلات تو قوم کاٹ رہی ہے مولا بخش چانڈیو نے کہا نیا پاکستان بنانے کیلئے ملک آئی ایم ایف کو ٹھیکے پر دے دیا گیا،بجلی، گیس، پٹرول کے نرخ اور ٹیکس آئی ایم ایف طے کر رہا ہے،سعید غنی بولے خطرناک ایجنڈے کے تحت ملک آئی ایم ایف کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ فاروق ستار نے کہا تیرا پاکستان ہے نہ میرا پاکستان ہے،،یہ آئی ایم ایف کا پاکستان ہے۔