Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مسلم لیگ ن تنقید برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کرے : مولابخش چانڈیو

مسلم لیگ ن تنقید برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کرے : مولابخش چانڈیو
December 10, 2016

 حیدرآباد(92نیوز)مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بحران کے خاتمے کے لئے بلاول بھٹو سے خود رابطہ کرے،  عمران خان سے بھی بات کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔ مسلم لیگ ن تنقید برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کرے۔

تفصیلات کےمطابق حیدرآباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مولا بخش چاینڈیو کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی جانب سے 2017 میں الیکشن کا مطالبہ غیر آئینی نہیں ہے وفاقی حکومت اگر بحران کا خاتمہ چاہتی ہے تو بلاول بھٹو سے خود رابطہ کرے،اور اگر عمران خان سے بھی رابطہ کیا جائے تو اس میں کوئی قباحت نہیں ہے،انہوں نے کہا ہے کہ  مسلم لیگ ن تنقید برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کرے پیپلزپارٹی بھی تنقید برداشت کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پر کوئی پاپندی نہیں ہے خود ان کے اپنے لوگوں نے ان پر بندش لگائی ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان پانامہ کے مسئلے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں اور مشترکہ لائحہ عمل بنائیں۔