وفاقی حکومت آئی پی پیز اسکینڈل پر انکوائری کمیشن قائم کرنے سے پیچھے ہٹ گئی

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی حکومت نے ایک اور یوٹرن لےلیا ، حکومت آئی پی پیز اسکینڈل پر انکوائری کمیشن قائم کرنے سے پیچھے ہٹ گئی۔انکوائری رپورٹ بھی پبلک نہیں کی جارہی۔
چار ہزار 802 ارب روپے کے مالیاتی اسکینڈل کی انکوائری رپورٹ جاری نہ ہوسکی ، وفاقی کابینہ نے 21 اپریل کو انکوائری کمیشن قائم اور رپورٹ پبلک کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اسد عمر نے کابینہ اجلاس کے بعد اعلان کیا تھا ، 10روز گزرنے کے باوجود کمیشن بنا اور نہ ہی رپورٹ پبلک کی گئی۔