Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وفاقی اردو یونیورسٹی میں گریڈ اٹھارہ کے گھوسٹ افسر کا انکشاف

وفاقی اردو یونیورسٹی میں گریڈ اٹھارہ کے گھوسٹ افسر کا انکشاف
October 2, 2015
کراچی(92نیوز)وفاقی اردو یونیورسٹی میں  گریڈ  18میں گھوسٹ افسرکا انکشاف ہوا ہے،گھوسٹ افسر یاسر عرفات پر سابق انتطامیہ کی نو ماہ تک  کرم نوازیاں بھی جاری رہی۔ تفصیلات کےمطابق یاسر عرفات  نے ایک دن  بھی یونیورسٹی آنے کی زحمت گوارہ نہیں کی، مگروصول کرلی نو  ماہ کی چار لاکھ اٹھانوے ہزار سات سو پینتس روپے تنخواہ ،جامعہ کی سابق انتطامیہ سے لاسٹ پے سرٹیفیکیٹ بھی وصول کرلیا جس پر خیبر پختونخواہ میں ڈیپوٹیشن میں گریڈ 19 میں نوکری حاصل کرلی۔ جامعہ کی اسپیشل آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کے بعد آڈیٹر نے یاسر عرفات کی ایڈ ہاک بنیادوں پر گریڈ 18 میں  تقرری اور ڈپیوٹیشن پر انتطامیہ سے جواب طلب کرلیا۔ جامعہ انتطامیہ نے  یاسرعرفات کی گریڈ 18 میں تقرری اور بعدازں ڈیپوٹیشن پر بھجنے کو غیر قانونی قرار  دیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال نے جامعہ کے قواعد کو یکسر نظر انداز کرکے   یاسر عرفات کو ایڈہاک پر تقرری  اور ڈیپوٹیشن پر لیٹر جاری کیے ہیں  جو غیر قانونی اور جامعہ کے قواعد کے برخلاف ہے ۔    
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔