Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وعدہ کرتا ہوں کسی دباو میں نہیں آؤں گا: جسٹس ثاقب نثار

وعدہ کرتا ہوں کسی دباو میں نہیں آؤں گا: جسٹس ثاقب نثار
December 24, 2016

اسلام آباد (92نیوز) نامزد چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے واضح کہا ہے کہ کسی قسم کی مصلحت، مفاد اور خوف کا شکار نہیں ہوں گے، قوم سے وعدہ ہے فرائض کی ادائیگی میں کبھی غفلت نہیں برتوں گا۔ چیف جسٹس  ہائی کورٹ منصور علی شاہ کہتے ہیں وکلا کے تعاون کے بغیر انصاف کی فراہمی ممکن نہیں۔ جسٹس ثاقب نثار نے ہائیکورٹ کے مسیحی سٹاف کے ساتھ مل کر کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ بار کی سلور جوبلی کی اختتامی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے نامزد چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ججز کی تقرریوں کے معاملے پر ترازو میں جھول نہیں ہونا چاہیے کیونکہ میرٹ پر تقرریاں ہوں گی تو ادارے مضبوط ہوں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ نئی اصلاحات کے نفاذ سے مثبت تبدیلی آرہی ہے، انصاف کی بروقت فراہمی کےلئے ضروری ہے کہ عدالتی اوقات میں صرف کام ہو۔

صدر لاہور ہائیکورٹ بار رانا ضیاء عبدالرحمان نے کہا کہ تمام نظریں نوازشریف کے سپریم کورٹ میں زیرسماعت کیس پر ہیں۔ تقریب کے اختتام پر 25سے زائد وکلا کو تعریفی اسناد بھی دیں گئیں۔