Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وعدہ کرتا ہوں کراچی میں تبدیلی لائیں گے، عمران خان

وعدہ کرتا ہوں کراچی میں تبدیلی لائیں گے، عمران خان
March 4, 2018

کراچی ( 92 نیوز)  عمران خان ن ے کراچی لا طوفانی دورہ کیا اور اگلا الیکشن اسی شہر سے لڑنے کا عندیہ بھی دے ڈالا۔

برنس روڈ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ شہر برباد کرنے والے اسے ٹھیک نہیں کرسکتے،باریاں لینے والوں کو ہی بدلنا ہوگا ۔ جس طرح کے پی میں پولیس ایکٹ لائے اس طرح کراچی کی پولیس ٹھیک کرونگا ، کراچی میں رینجرز کی ضرورت پیش نہیں آئیگی ۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کراچی میں تعلیم کا نظام ٹھیک کرینگے، کے پی میں ڈیڑھ لاکھ بچہ پرائیویٹ اسکولوں سے سرکاری اسکولوں میں گیا ۔  کراچی میں صحت کا نظام اور اسپتالوں کا نظام بھی ٹھیک کریں گے ۔

عمران خان نے خطاب میں کہا کہ ہم نے کے پی مین ہیلتھ کارڈ دیئے، کراچی میں بلدیاتی نظام ٹھیک کرینگے اور کراچی کا میئر براہ راست لائیں گے۔