Saturday, July 27, 2024

وطن کے دفاع کیلئے آئی ایس آئی کے کردار پر فخر ہے: آرمی چیف

وطن کے دفاع کیلئے آئی ایس آئی کے کردار پر فخر ہے: آرمی چیف
November 28, 2016

اسلام آباد (92نیوز) آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا الوداعی دورہ۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے پرتپاک استقبال کیا۔ جنرل راحیل شریف کہتے ہیں کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے آئی ایس آئی کے کردار پر فخر ہے۔

عسکری ترجمان کے مطابق اس موقع پر آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر میں آرمی چیف کے اعزاز میں  تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور مادر وطن کے دفاع کے لیے آئی ایس آئی نے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں جس پر فخر ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے آئی ایس آئی کے افسران اور جوانوں  کی خدمات خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تین سالہ خدمات کو سراہا گیا۔