Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وطن واپسی پر عمران خان کی شیخ رشید سے ملاقات‘ ٹی او آرز پر مشاورت

وطن واپسی پر عمران خان کی شیخ رشید سے ملاقات‘ ٹی او آرز پر مشاورت
May 8, 2016
اسلام آباد (92نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹرمز آف ریفرنس پر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ کل کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتیں اپنا لائحہ عمل طے کریں گی۔ عمران خان کل پشاور میں جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عمرہ ادا کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ عمران خان نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔ بعدازاں مکہ مکرمہ پہنچے جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا اور امت مسلمہ کی سربلندی کیلئے دعائیں کیں۔ ادائیگی عمرہ کے بعد عمران خان نے مختلف پارٹی رہنماو¿ں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کیں ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انھیں رواں سال الیکشن ہوتے نظر آرہے ہیں۔ وطن واپس پہنچنے پر عمران خان سے شیخ رشید نے ملاقات کی اور ٹرمز آف ریفرنس کے حوالے سے ہونے والے اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس پر مشاورت کی۔ کپتان کا کہنا تھا کہ متفقہ ٹی او آرز اپوزیشن جماعتوں کی کامیابی ہے۔ اس مسئلے پر ایک قدم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔