Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وطن عزیز کو دنیا کی اٹھارویں بڑی معیشت بنائیں گے: اسحاق ڈار

وطن عزیز کو دنیا کی اٹھارویں بڑی معیشت بنائیں گے: اسحاق ڈار
December 26, 2015
لاہور (92نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے لیکن کمٹمنٹ ضروری ہے۔ وطن عزیز کو دنیا کی اٹھارویں بڑی معیشت بنائیں گے‘ دہشت گردی کے لئے استعمال ہونے والی غیرملکی فنڈنگ پر قابو پا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لاہور میں انکم ٹیکس افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب کو معلوم ہے ماضی میں حکومتوں نے کتنے قرض لیے۔ پاکستان کے ساتھ کمپنیوں نے معاہدے کرنے چھوڑ رکھے تھے‘ حکومت سنبھالی تو معاشی چیلنجز کو کھلے دل سے تسلیم کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ نائیجیریا اور ملائیشیا کی معیشت کو تسلیم کر نے والے اکنامسٹ نے ہی آج پاکستان کی معیشت کو بھی تسلیم کیا ہے لیکن اب بھی سخت محنت کی ضرورت ہے۔ اس وقت دس ہزار چھ دو میگا واٹ کے منصوبوں پر کام جاری ہے جو 2018ءتک مکمل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے لئے استعمال ہونے والی غیر ملکی فنڈنگ پر قابو پا لیا۔ عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے 38 فیصد خاندان واپس جا چکے ہیں۔ تعلیم اور صحت کے لئے مختص بجٹ کو دوگنا کر دیا گیا ہے۔