Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وطن عزیز لاکھوں جانوں کا نذرانہ دے کر حاصل کیا گیا  : شہبا زشریف

وطن عزیز لاکھوں جانوں کا نذرانہ دے کر حاصل کیا گیا  : شہبا زشریف
August 14, 2016
لاہور(92نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ وطن عزیز لاکھوں جانوں کا نذرانہ دے کر حاصل کیا گیا۔ شہیدوں کی روحیں منتظر ہیں کہ ملک کب اقبال اور قائد کا پاکستان بنے گا تفصیلات کےمطابق یوم آزادی کے موقع پر صوبائی دارالحکومت لاہور سب سے بڑی تقریب مزاراقبال پر ہوئی وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف سخت سکیورٹی حصار میں مزار اقبال پر پہنچے پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے جس کے بعد شاہی قلعہ  پر پرچم کشائی کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آج ہم یوم آزادی کی سترویں سالگرہ منا رہے ہیں لیکن سانحہ کوئٹہ کی وجہ سے ہرآنکھ اشکبار ہے۔  آج پاکستان مضبوط ہوتا تو بھارت کشمیریوں پر مظالم نہ کرتا ہم کھوکھلے ہیں یہی وجہ ہے بھارت کشمیریوں پر ظلم  کا موقع ملا ہے۔ گیریژن کمانڈرمنیجر جنرل طارق امان نے مزار اقبال پر پاک فوج کی طرف سے پھول پیش کرنے کے بعد فاتحہ خوانی بھی کی، اسپیکر رانا محمد اقبال نے  پنجاب اسمبلی اور لاہور ہائیکورٹ میں  چیف جسٹس منصور علی شاہ نے ہائیکورٹ میں پرچم کشائی کی