Monday, September 26, 2022

  وسیم دہلوی کی ہلاکت پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ،لاپتہ کارکنوں کو بازیاب کرایا  جائے : رہنما ایم کیو ایم  خالد مقبول صدیقی

   وسیم دہلوی کی ہلاکت پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ،لاپتہ کارکنوں کو بازیاب کرایا  جائے : رہنما ایم کیو ایم  خالد مقبول صدیقی
کراچی(92نیوز)متحدہ  قومی موومنٹ نے  وسیم   دہلوی  کی  ہلاکت  پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا، خالدمقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ لاپتہ کارکنوں کو بازیاب کرایا جائے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ   ایم کیو ایم کے درجنوں کارکن  لاپتہ  ہیں وسیم  دہلوی کو  وحشیانہ   تشدد کرکے مارا گیا ماورائے عدالت قتل پرجوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ ایم این اےکنورنویدنے کہا کہ کراچی  آپریشن ایم کیو ایم  کے مطالبے پر شروع کیا  گیا  اس میں نشانہ  بھی اسے ہی  بنایا جا  رہا ہے ۔ ایم کیو ایم رہنماوں  کا مزید کہنا  تھا کہ    متحدہ کے  ایک سو  نوے کارکن جاں  بحق ہو چکے ہیں  جن کے  قاتلوں کا آج   تک  پتہ  نہیں  چل سکا ۔