Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وسیم اکرم کیس کا ڈراپ سین ،ملزم نے تحریری معافی مانگ لی

وسیم اکرم کیس کا ڈراپ سین ،ملزم نے تحریری معافی مانگ لی
August 30, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں وسیم اکرم کی گاڑی کوٹکرمارنےاورفائرکرنےوالےملزم نےپولیس حکام کو معافی نامہ جمع کرادیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم پر حملے کا ڈراپ سین ہوگیا سابق اسٹار آل راؤنڈرکی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے عامر ریحان نے غیر مشروط معافی نامہ جمع کرادیا ۔ تفصیلات کےمطابق عامر ریحان نے اپنے معافی نامے میں لکھا کہ نہ صرف وہ بلکہ ان کے اہل خانہ بھی وسیم اکرم کے پرستار ہیں اس واقعے کے بعد انہیں گھر میں مخالفت کا سامنا کرنا پڑا آپ ہمارے قومی ہیرو ہیں ہمارا فخر ہیں میں آپ سے لڑنے کا سوچ بھی کیسے سکتا ہوں فائرنگ کا واقعہ محض غلط فہمی کا نتیجہ تھا ۔ ذرائع کے مطابق معافی نامے پر وسیم اکرم سےرابطہ کیا گیا تو انہوں نے شرط رکھی کہ عامر رحمان کا اسلحہ لائسنس اور ڈرائیور کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کیا جائے ۔ وسیم اکرم کی کار پر فائرنگ کا واقعہ پانچ اگست کو پیش آیا تھا  اس دوران ایک مسلح شخص نے وسیم اکرم کی کار کے ٹائر  پرگولی مار کر فرار ہوگیا تھا ۔