Friday, September 30, 2022

وسیم اکرم نے صحت اور تعلیم کے فروغ کیلئے فلاحی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا

وسیم اکرم نے صحت اور تعلیم کے فروغ کیلئے فلاحی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا
کراچی (92نیوز) سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وسیم اکرم نے دی اکرم فاونڈیشن کے تحت ملک بھر میں صحت اور تعلیم کےلئے فلاحی کاموں کا آغاز کردیا ہے۔ دی اکرم فاونڈیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ ابتدائی طور پر ملک میں تعلیم کے فروغ اور صحت کےلئے کام کروں گا جبکہ کرکٹ کی بہتری کےلئے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کرکٹرز پر بے جاپابندیاں اور بہت زیادہ ڈسپلن کی سختی سے بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ سابق فاسٹ باولرشعیب اختر نے اس موقع پر کہا کہ میں محب وطن پاکستانی ہوں مگر ٹیم کی کارکردگی بہتر نہ ہوئی تو تنقید کرتا رہوں گا۔ راولپنڈی ایکسپریس نے قومی ٹیم کو مفت کوچنگ کی آفر بھی کروا دی اور کہا کہ قومی ٹیم کےلئے میری خدمات ہمیشہ حاضر رہیں گی۔ تقریب میں وسیم اکرم کی اہلیہ اور معین خان نے بھی شرکت کی۔