Saturday, July 27, 2024

وسیم اکرم نے صبح اٹھنے کا وعدہ پورا کردیا

وسیم اکرم نے صبح اٹھنے کا وعدہ پورا کردیا
July 21, 2020

لاہور ( 92 نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان  وسیم اکرم نے صبح اُٹھنے کا وعدہ پورا کردیا۔وسیم اکرم نے صبح اٹھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی ۔

سابق فاسٹ باؤلر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ  بہت مشکل سے اُٹھے ہیں اور ایسا لگ رہا ہے جیسے کسی نے بوری میں بند کرکے ڈنڈوں سے مارا ہو۔

انہوں نے کہا کہ میری عمر 54 بر س ہو گئی ہے  اسل ئے اٹھنے میں بہت مشکل کا سامنا کرنا پڑا، میں نے الارم لگایا تھا ،ایک عہد کیا تھا کہ صبح اٹھنا تھا تو اٹھ گیا ، امید ہے کہ اس سے ہماری نوجوان نسل موٹیویٹ ہو گی ۔

ان کا مزید کہناتھا کہ  اگر میں 54 سال کی عمر میں یہ کر سکتاہوں، آپ کیلئے تو یہ بالکل بھی مشکل نہیں ہوگا۔وسیم اکرم نے کہا کہ اپنی بیگم کو مس کر رہا ہوں کیوں کہ وہ چھوٹی بیٹے کے ساتھ مصروف ہے ۔