Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وسیم اکرم نے اپنی بیٹی عائلہ کی پہلی سالگرہ  نادار بچوں کے ساتھ منا ئی

وسیم اکرم نے اپنی بیٹی عائلہ کی پہلی سالگرہ  نادار بچوں کے ساتھ منا ئی
December 26, 2015
کراچی(92نیوز)کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم اور ان کی بیگم شنیرا  نے اپنی بیٹی عائلہ کی پہلی سالگرہ یتیم اور نادار بچوں کے ساتھ منا کر ان میں بھی خوشیاں بکھیر دیں تفصیلات کےمطابق لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم  اور ان کی اہلیہ شنیرا نے اپنی بیٹی عائلہ  کی پہلی سالگرہ  کی خوشی ان بچوں کے ساتھ بانٹی جن سے خوشیوں روٹھی ہوئی تھیں ۔ معین خان اکیڈمی میں  ہونے والی تقریب میں مختلف یتیم خانوں سے تین سو سے زائد بچوں نے شرکت کی ۔ شنیرا اکرم نے یتیم بچوں میں تحفے تحائف تقسیم کئے بچوں کی خاطر مدارت کے لیے کھانوں کے ساتھ جھولوں کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ تقریب میں سابق ٹیسٹ کرکٹر معین خان اور فلم اسٹار معمر رانا بھی شریک ہوئے اور ان کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم اور ان کی بیگم نے ایک اچھی مثال قائم کی ہے۔