Saturday, December 10, 2022

وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا بھی میچ کے حوالے سے پرجوش ،شکر ہے کہ سیریز کے وقت پاکستان میں موجود ہوں: وسیم اکرم کا ٹویٹ

وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا بھی میچ کے حوالے سے پرجوش ،شکر ہے کہ سیریز کے وقت پاکستان میں موجود ہوں: وسیم اکرم کا ٹویٹ
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی ٹیم کے  سابق کپتان وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا بھی آج کے میچ کے حوالے سے پرجوش ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر کے ذریعے اپنے پرستاروں کو آگاہ کیا کہ وہ میچ دیکھنے قذافی سٹیدیم ضرور جائیں گے۔ وسیم اکرم نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی اہلیہ شنیرا کے ساتھ پاکستانی ٹیم کی شرٹس تھامے کھڑے ہیں۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ وہ میچ دیکھنے  کے لئے تیاری کر رہے ہیں۔ ایک روز قبل بھی وسیم اکرم نے ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ زمبابوے ٹیم کے دورے کے موقع پر پاکستان میں موجود ہیں اور یہ میچ دیکھیں گے، شنیرا اکرم نے بھی ان دونوں ٹویٹس کو ری ٹویٹ کیا۔