Wednesday, December 7, 2022

وسیم اکرم اظہر علی کی ناقص کپتانی کے وکیل بن گئے

وسیم اکرم اظہر علی کی ناقص کپتانی کے وکیل بن گئے
کراچی(92نیوز)لیجنڈ کرکٹر اور سوئنگ کےسلطان  وسیم اکرم ون ڈے کپتان اظہر علی کی ناقص کارکردگی کے وکیل بن گئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ  اظہر علی  نے کم میچ کھیلے ہیں اور ابھی تک وہ تجربہ کار بھی نہیں ہیں لیکن ان کو مزید موقع  دینا چاہیے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیزکی ٹی20 ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز الیون کا اب کالی آندھی سے کڑا مقابلہ ہوگا۔