Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وسیم اختر نے مصطفیٰ کمال کی پارٹی کو ’چنگ چی پارٹی‘ قرار دیدیا

وسیم اختر نے مصطفیٰ کمال کی پارٹی کو ’چنگ چی پارٹی‘ قرار دیدیا
April 2, 2016
کراچی (92نیوز) ایم کیوایم کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ ایم کیوا یم پر پہلے بھی تین بار شب خون مارا گیا۔ اشتعال انگیز تقریر کی جائے گی تو عوام کا رد عمل ضرور سامنے آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق تانگہ پارٹی کے بعد پاکستانی سیاست میں چنگ چی پارٹی نے بھی انٹری دے دی۔ وسیم اختر نے مصطفیٰ کمال کی پارٹی کو چنگ چی پارٹی قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چنگ چی پارٹی کو لانے والے بھی ان سے سوال کررہے ہوں گے کہ تم نے تو کہا تھا کہ سب ہمار ا ہے۔ اب کیا ہو گیا۔ وسیم اختر نے کہا کہ چنگ چی پارٹی کا دعویٰ تھا کہ کراچی کے بعد حیدر آباد اور میر پور خا ص بھی ان کا ہے مگر ایسا نہیں ہوا۔ اشتعال انگیز تقریر کا سب نے رد عمل دیکھ لیا۔ وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے خلاف اس سے پہلے بھی کئی سازشیں ہوئی ہیں مگر تمام میں مخالفین کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پارٹی قائد پہلے بھی لوگوں کو معاف کرتے رہے ہیں اس بار چنگ چی پارٹی کو بھی معافی مل جائے گی۔