Wednesday, December 7, 2022

وسیم اختر میئراور ارشد وہرہ ڈپٹی میئر کراچی منتخب

وسیم اختر میئراور ارشد وہرہ ڈپٹی میئر کراچی منتخب
کراچی(92نیوز)چھ سال بعد کراچی کو اپنا میئرمل گیا غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق وسیم اختر میئر اورارشد وہرہ ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے جبکہ پانچ جماعتی کراچی اتحاد کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ تفصیلات کےمطابق  وسیم اختر  بالآخر میئر کراچی بن ہی گئے صبح نو بجے کے ایم سی اولڈ بلڈنگ میں ووٹنگ شروع ہوئی سوٹ بوٹ میں ملبوس  وسیم اختر کو بکتربند گاڑی میں لایا گیا ۔میئر کیلئے ایم کیو ایم کے وسیم اختر، پیپلزپارٹی كے كرم اللہ وقاصی ، آزاد امیدوار محمد رفیق اور ارشد حسن امیدوار جبکہ ڈپٹی مئیر کیلئے ایم كیو ایم كے ارشد وہرہ اور مسلم لیگ ن کے امان اللہ آفریدی امیدوار تھے۔ شام پانچ بجےتک ووٹنگ جاری رہی مجموعی طور پر دو سو چورانوے ووٹ کاسٹ ہوئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق وسیم اختر نے ایک سو اٹھانوے ووٹ حاصل کیے۔