وسط امریکی ملک گوئٹے مالا میں پھٹنے والے آتش فشاں کی تباہ کاریاں جاری
گوئٹے مالا سٹی (92 نیوز) وسط امریکی ملک گوئٹے مالا میں گزشتہ روز پھٹنے والے آتش فشاں کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد تریسٹھ ہو گئی ۔
دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی سے چالیس کلومیٹر دور واقع آتش فشاں فوئیگو سے نکلنے والے لاوے اور راکھ نے قریبی دیہاتوں کو تہس نہس کردیا ۔
راکھ اور زہریلی گیس کے اخراج کے باعث متعدد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں ۔
ہزاروں افراد کو عارضی کیمپوں میں منتقل کیا جاچکا ہے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کا کام بھی جاری ہے ۔
دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی سے چالیس کلومیٹر دور واقع ” فوئیگو” آتش فشاں زور دار دھماکے سے پھٹا جس کے نتیجے میں اس سے اگلنے والے والے لاوے اور راکھ نے قریبی دیہاتوں میں تباہی مچائی۔
آتش فشاں پھٹنے سے فضا میں نو کلومیٹر تک دھویں کے بادل چھا گئے ۔
امدادی ٹیموں کی جانب سے تین ہزار سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔
راکھ کی کچھ مقدار دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی میں پر بھی گری۔
حکام کے مطابق آتش فشاں میں تواتر سے دھماکے ہورہے ہیں جبکہ بارش کے باعث مٹی کے تودے گرنے کا خدشہ ہے ۔
فوئیگو کا شمار دنیا کے چند متحرک آتش فشاؤں میں ہوتا ہے جو رواں سال میں دوسری مرتبہ پھٹا ہے۔