وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں آتش فشاں پھٹنے سے تباہی ، سات افراد ہلاک
گوئٹے مالا سٹی (92 نیوز) وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں آتش فشاں پھٹنے سے تباہی پھیل گئی۔ لاوے اور دھویں کے اخراج کے باعث سات افراد ہلاک اور تین سو سے زائد زخمی ہو گئے ۔
دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی سے چالیس کلومیٹر دور واقع " فوئیگو" آتش فشاں زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں اس سے اگلنے والے والے لاوے اور راکھ نے قریبی دیہاتوں میں تباہی مچا دی ۔
آتش فشاں پھٹنے سے فضا میں نو کلومیٹر تک دھویں کے بادل چھا گئے ۔
امدادی ٹیموں کی جانب سے تین ہزار سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔
راکھ کی کچھ مقدار دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی میں پر بھی گری۔
حکام کے مطابق آتش فشاں میں تواتر سے دھماکے ہورہے ہیں جبکہ بارش کے باعث مٹی کے تودے گرنے کا خدشہ ہے ۔
فوئیگو کا شمار دنیا کے چند متحرک آتش فشاؤں میں ہوتا ہے جو رواں سال میں دوسری مرتبہ پھٹا ہے ۔