Tuesday, November 29, 2022

وزیر ہاؤسنگ محمودالرشید نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا پلان بتا دیا

وزیر ہاؤسنگ محمودالرشید نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا پلان بتا دیا
لاہور (92 نیوز) وزیر ہاؤسنگ محمودالرشید نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا پلان بتا دیا اور کہا وزیر اعظم جنوری کے پہلے ہفتے میں رہائشی اسکیموں کا افتتاح کرینگے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم پلان کے تحت گھر کی قیمت بارہ سے چودہ لاکھ روپے ہو گی۔ صوبائی وزیر نے بتایا تین یا پانچ مرلہ زمین کے مالک کو بھی گھر بنا کر دیئے جائیں گے۔ پانچ سال کیلئے پانچ لاکھ روپے تک قرض بھی ملے گا جبکہ رعایتی قیمت پر پلاٹ بھی مل سکیں گے۔ میاں محمود الرشید نے اربن یونٹ میں بریفنگ کے موقع پر بتایا سستے گھروں کے لئےدرخواستوں کی وصولی کا عمل سے تیزی جاری ہے، جلد غریب عوام کے سروں پر اپنی چھت ہو گی۔