Friday, September 30, 2022

وزیر ریلوے کی ہدایت پر پاکستان ریلوے کا دو نئی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

وزیر ریلوے کی ہدایت پر پاکستان ریلوے کا دو نئی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
اسلام آباد( 92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر پاکستان ریلوے  نے دو نئی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا۔ مارگلہ ایکسپریس اور میانوالی ریل کار راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے 15ستمبر سے چلا ئی جائیں گی ۔ مارگلہ ایکسپریس مارگلہ ریلوے اسٹیشن سے رات سات بج کر بیس منٹ پر روانہ ہو کر براستہ روالپنڈی رات بارہ بجکر پندرہ منٹ پر لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ میانوالی ریل کار راولپنڈی  اور کندیاں کے درمیان چلے گی۔