Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیر ریلوے کا ریلوے ٹریکنگ سسٹم کا وعدہ ایفا نہ ہو سکا

وزیر ریلوے کا  ریلوے ٹریکنگ سسٹم کا وعدہ ایفا نہ ہو سکا
January 31, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر ریلوے شیخ رشید  کا ریلوے ٹریکنگ سسٹم کا وعدہ پورا نہ ہوا ، دسمبر میں ٹریکنگ نظام کا اعلان جنوری کے اختتام پر بھی حقیقت کا روپ نہ دھار سکا، شیخ رشید کا اعلان محض اعلان ہی ثابت ہوا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا  دسمبر میں ٹریکنگ نظام کا اعلان جنوری کے اختتام پر بھی حقیقت کا روپ نہ دھار سکا ۔  قطاروں میں خوار مسافروں  نے کہا کہ  ٹریکنگ نظام پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تو وقت کے ضیاع سے نجات مل جائے گی۔ ٹریکنگ سسٹم کے نفاذ سے جہاں قومی خزانے کو فائدہ پہنچے گا، وہیں ٹرینوں کی تاخیر کے اسباب پر بھی قابو پایا جاسکے گا۔ ذرائع کے مطابق ریلوے مزدور کے بیٹے نے 300 ٹریکر  مفت فراہم کئے تھے مگر وہ بھی اب تک انسٹال نہ ہو سکے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  مدثر زیدی نامی نوجوان نے 300 ٹریکر ریلوے کو مفت دیئے تھے ۔ ٹریکنگ سسٹم سے عوام کو ٹرین کے اسٹیشن پر پہنچنے کا پتہ چل سکے گاجبکہ ٹریکر سسٹم سے لوگ موبائل فون سے دیکھ سکیں گے کہ کونسی ٹرین کہاں پہنچی ہے۔