Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیر ریلوے شیخ رشید کا بدھ سے ٹرین آپریشن بحال کرنے کا اعلان

وزیر ریلوے شیخ رشید کا بدھ سے ٹرین آپریشن بحال کرنے کا اعلان
May 19, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے بدھ سے ٹرین آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیرا عظم نے بدھ سے ٹرینیں چلانے کی منظوری دے دی۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ایس او پی کے ساتھ ٹرینیں چلانے کی اجازت دے دی۔ 20 مئی سے 30 ٹرینیں چلیں گی، حالات بہتر ہوئے تو یکم جون سے تمام ٹرینیں چلا دیں گے۔ خیبر میل، عوامی ایکسپریس، جعفر ایکسپریس، گرین لائین سمیت 15 اپ اور 15 ڈاؤن ٹرینز کو چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسافر ماسک لگا کر اسٹیشنز پر آئیں گئے۔ مسافروں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ شہری کسی کو لینے یا اسٹیشن چھوڑنے نہ آئیں، 20 مئی سے 21 مئی تک پہلے مرحلے میں پندرہ ٹرینیں چلائی جائیں گئی۔ ریلوے کو ماہانہ 15 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو رہا ہے۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس میں تبدیلی ہوتے نہیں دیکھ رہا۔ کسی صوبے سے کوئی اختلاف نہیں ہے، ریلوے چاروں صوبوں کی زنجیر ہے، وزیراعلیٰ سندھ سے خود بات کروں گا، ایس او پیز کی میں خود نگرانی کروں گا۔ اکتیس مئی تک حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔