Saturday, July 27, 2024

وزیر دفاع کی نیول ہیڈکوارٹر میں امیر البحر سے ملاقات ،پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال

وزیر دفاع کی نیول ہیڈکوارٹر میں امیر البحر سے ملاقات ،پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال
July 30, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیرِدفاع لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نعیم خالد لودھی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات  کی ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وزیر دفاع کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے چاک وچو بند دستے نے سلامی پیش کی۔ ترجمان کے مطابق  ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ اُمور، بحرِ ہند کی سکیورٹی صورت حال اورپاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرِ دفاع نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیااور بحری امن و استحکام کے سلسلے میں پاک بحریہ کے اقدامات کو سراہا۔