اسلام آباد ( 92 نیو ز) سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی کا فیصلہ موخر کر دیا گیا ، وطن واپسی کا فیصلہ وزارت دفاع کی طرف سے سکیورٹی دینے سے انکار کے بعد موخر کیا گیا۔
پرویز مشرف کے وکیل کا کہنا ہے خصوصی عدالت میں سکیورٹی کیلئے استدعا کی جائے گی، وزارت داخلہ کی سکیورٹی پر اعتماد نہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزارت دفاع کی جانب سے سکیورٹی دی جائے تو پرویز مشرف وطن واپسی کیلئےتیار ہیں ۔