Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیر دفاع خواجہ آصف بھی عربوں کے ملازم نکلے

وزیر دفاع خواجہ آصف بھی عربوں کے ملازم نکلے
July 25, 2017

اسلام آباد(92نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف بھی عربوں کے ملازم نکلےتحریک انصاف کے رہنماءعثمان ڈار اقامہ سامنے لے آئے۔کہتے ہیں اقامے سے حاصل آمدنی گوشواروں میں ظاہر نہیں کی گئی۔ خواجہ آصف کی نااہلی کےلئے قانونی چارہ جوئی شروع کر دی۔

تفصیلات کےمطابق پہلے وزیراعظم نوازشریف اب وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف پاکستانی سیاستدانوں کے عربوں کی ملازمت کے اقامے سامنے آنے لگے۔

تحریک انصاف کے رہنماءعثمان ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ خواجہ آصف وفاقی وزیر ہونے کے ساتھ ساتھ دبئی کی کمپنی کے ملازم بھی ہیں عثمان ڈار خواجہ آصف کا اقامہ بھی سامنے لے آئے۔عثمان ڈار کے مطابق خواجہ آصف نے بھی اقامے سے حاصل ہونے والی آمدنی الیکشن کمیشن کے گوشواروں میں شامل نہیں کی۔ان کا کہناہے کہ ممکنہ وزیراعظم موجودہ وزیراعظم سے مہا کرپٹ نکلا خواجہ آصف شیروانی والے سے پیسے واپس لے لیں۔ ان کی نااہلی کےلئے قانونی چارہ جوئی پر غور شروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں بابر اعوان سے مشاورت بھی جاری ہے خواجہ آصف کو آرٹیکل 62اور 63کے تحت گھر بھیجیں گے۔ عثمان ڈار کہتے ہیں کہ اقامہ کرپشن کر کے ملک سے بھاگنے کا چور راستہ ہے پاکستان میں کرپشن کی لوٹ سیل لگانے والے باہر نوکریاں کر رہے ہیں۔ عمران خان کا اقامہ نکلتا تومسلم لیگ ن آسمان سر پر اٹھا چکی ہوتی۔