Tuesday, November 29, 2022

وزیر دفاع خرم دستگیر کا طورخم کے پاس پاک افغان سرحد کا دورہ

وزیر دفاع خرم دستگیر کا طورخم کے پاس پاک افغان سرحد کا دورہ

راولپنڈی (92 نیوز) وزیر دفاع خرم دستگیر نے خیبر ایجنسی میں پاک افغان سرحد طورخم کا دورہ کیا۔
اس دوران انسپکٹرجنرل ایف سی میجر جنرل وسیم اشرف بھی وزیر دفاع کے ہمراہ تھے۔
پاک افغان سرحد طورخم کے دورے کے دوران کمانڈنٹ خیبر رائفل کرنل فرخ ہمایوں نے وزیر دفاع کو بریفنگ دی۔
ادھر وزیر دفاع نے پاک افغان سرحد پر آہنی باڑ کا جائزہ بھی لیا۔
وزیر دفاع نے پاک افغان سرحد پر سکیورٹی انتظامات کے لئے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔