Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیر دفاع تین روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

وزیر دفاع تین روزہ دورے پر چین پہنچ گئے
October 16, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر چین پہنچ گئے، وزیر دفاع پاک چین اقتصادی راہداری کی سیکورٹی سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق وزارت دفاع کے مطابق خواجہ آصف چھٹے یانگشان فورم میں شرکت کریں گے۔ جہاں پاک چین تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دورے کے دوران دونوں ممالک میں انتہا پسندی، دہشت گردی اور علیحدگی پسند گروہوں سے متعلق امور پر بھی غور کیا جائے گا۔ خواجہ آصف چینی قیادت سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔