وزیر داخلہ کی برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی جانیوالی ریلی کو پرامن رہنے کی اپیل

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر داخلہ احسن اقبال نے برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی جانیوالی ریلی کو پرامن رہنے کی اپیل کردی۔ کہتے ہیں ریڈ زون کا احترام کیا جائے۔ ہنگامہ آرائی سے پاکستان کا غلط امیج جائیگا۔
برماکے روہنگیا مسلمانوں سے یکجہتی قومی فرض ہے لیکن احتجاجی ریلی کو پرامن رکھا جائے شرکاء پرامن رہیں، یہ اپیل کی ہے وزیر داخلہ احسن اقبال نے۔
انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ریڈ زون میں ہنگامہ آرائی کا نقصان پاکستان کے امیج کو پہنچا ہے۔ ڈپلومیٹک انکلیو کی حفاظت قومی فرض ہے۔ ریلی کو پرتشدد بنانے سے برماکے مسلمانوں کو فائدہ نہیں الٹا پاکستان کا نقصان ہوگا۔